پی-ٹی-آئی کا کرپٹ چہرہ

لاہور۔19جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پوری دنیا پی ٹی آئی کا کرپٹ چہرہ دیکھ چکی ہے، عدالتی فیصلے نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کرپٹ ہونے پر مہر ثبت کر دی ہے، اب آپ آئوٹ ہو چکے ہیں، 190ملین پائونڈ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے، بند لفافے کے ذریعے اربوں کی کرپشن کی گئی، معاشی ترقی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں حلقہ این اے 127 کی یونین کونسل 238 میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر ورکرز سے خطاب کرتے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میاں عمران جاوید، چیئرمین غلام نبی طور، وائس چیئرمین حاجی اسلم بھٹی، حاجی جمشید طور، بی بی وڈیری سمیت دیگر پارٹی کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی جماعت ہے اور اسے عوام کے بنیادی مسائل کا ادراک ہے، عوام سے انتخابات میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں، معاشی ترقی اور عوام کو ریلیف پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے، ملکی معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی محاذ پر مثبت خبریں آ نے کا سلسلہ جاری ہے

، عالمی سطح پر پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کیا جا رہا ہے، پچھلے سال مہنگائی 38 فیصد تھی جو اس سال کم ہو کر 3.9 فیصد پر آ گئی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 190ملین پاونڈ کی کرپشن پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ تھا، جب اس کے مجرم اور حواریوں کو سزا ہوئی تو یہ نہیں کہہ رہے کہ ہم نے کرپشن کی تھی، این سی اے نے پیسہ حکومت پاکستان کو دیا انہوں نے جیبوں میں ڈالا، بند لفافے کابینہ سے منظور کروائے، پانچ پانچ قیراط کی انگوٹھیاں مانگیں، لاہور میں پچیس کروڑ کا گھر بنایا، فرح گوگی نے دو سو کنال زمین حاصل کی، 60 کنال انہوں نے حاصل کی، اپنی رشوت، ڈاکے اور کرپشن کو چھپانے کے لئے مذہب کارڈ استعمال کرنے پر انہیں شرم تک نہیں آئی۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ آپ اپیل کرو یا جہاں مرضی جائو، 190 ملین پاونڈ ڈاکے کا آپ کے پاس کوئی جواب نہیں ہے، اگر جواب ہوتا تو یہ کبھی نہ کہتے کہ ہم سیرت پر چل رہے تھے، پی ٹی آئی کی پوری لیگل ٹیم کو چیلنج ہے کہ ثابت کرو کہ کابینہ نے بند لفافہ منظور نہیں کیا؟ این سی اے نے پیسہ حکومت پاکستان کے حوالے نہیں کیا؟ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی چیلنج ہے کہ ثابت کرو کہ القادر ٹرسٹ میں کون سے سیرت کے کورس کروائے جا رہے ہیں؟ کسی عالم فاضل کا بتادو جو وہاں سیرت کا کورس پڑھا رہا ہے؟ آپ کی کرپشن اور ڈاکہ ثابت ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے بڑے بڑے اخبارات میں ہیڈ لائنز لگی ہیں کہ سابق وزیراعظم بانی چیئرمین پی ٹی آئی کرپشن میں پکڑا گیا، پوری دنیا نے آپ کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے، ا

ب آپ آوٹ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے نے بانی پی ٹی آئی کے کرپٹ ہونے پر مہر ثبت کر دی ہے، مجرم کو سزا ہونے پر پی ٹی آئی والوں نے چوری کو چھپانے کے لئے اسے اسلامی ٹچ دینے کی کوشش کی کہ القادر یونیورسٹی میں اسلامی تعلیم دی جارہی ہے۔ کونسی اسلامی تعلیم وہاں دی جا رہی ہے، وہاں سے آج تک کوئی شخص دینی تعلیم حاصل کرکے عالم بنتا نہیں دیکھا گیا۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آ ئی کا اصل چہرہ قوم کے سامنے عیاں ہو چکا ہے، اب قوم کو فیصلہ کرنا ہے کہ کونسی سیاسی جماعت کرپٹ ہے جو ملک کو نقصان پہنچانے کیلئے گھنائونی سازشوں میں ملوث ہے اور کونسی محب وطن ہے جو دن رات جدو جہد کرکے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کے لئے کوشش کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اس ملک میں نفرت کے بیج بوئے، تقسیم کی سیاست کی، سیاست کو زہر آلود کیا، ہم تو آج بھی خدمت کی سیاست کر رہے ہیں، عوام سے جو وعدے کئے تھے پورے کر رہے ہیں،

علاقے کی تقدیر بدلنے آئے ہیں، ہمارے قائد اور جماعت نے ہمیں ایک ہی چیز سکھائی ہے کہ عوام کی خدمت کرتے رہنا، الیکشن میں کہا تھا کہ معیشت بہتر ہوگی، محمد نواز شریف کی قیادت میں شہباز شریف اور مریم نواز ملک کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں، آج ملک میں بہتری نظر آ رہی ہے، آپ سے کہا تھا کہ ہر چیز سستی ہوگی، عوام کے مسائل حل ہوں گے، دن رات محنت ہو رہی ہے، جس دن بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا ہوئی اس دن اسٹاک مارکیٹ ایک ہزار پوائنٹس اوپر گئی، اس کا مطلب ہے کہ بزنس اور ملک کی معیشت پر اس سزا کا مثبت اثر پڑا ہے۔ عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ملک کی خدمت جاری رکھیں گے،

محمدنواز شریف کی قیادت میں جس طرح وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز خدمت کر رہے ہیں ہم ان کے بازو بن کر آگے بڑھیں گے، یہ ملک ترقی کرے گا، اس کے عوام خوشحال ہوں گے، پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی محنت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا اور ملک اب ترقی کر رہا ہے، بیرونی سرمایہ کاری آ رہی ہے، شرح سود کم ہوئی ہے، سٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین سٹاک مارکیٹ بن چکی ہے۔ عطااللہ تارڑ نے کہا کہ حلقے میں گیس کا مسئلہ حل کریں گے۔ انہوں نے شاندار استقبال پر تمام ورکرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے عوام سے کہا تھا کہ دل کا رشتہ بنا رہے گا، اس حلقے کو ماڈل بنا کر رہیں گے۔ہوئے کیا۔

 

Read Previous

لقد عادوا! كينيدي دارلنغ ، الذي سمي على العودة إلى

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular